چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں، اسپتال خالی رہتے ہیں، مقصود علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام )جہانزیب کالج کی جیت کی خوشی میں ضلعی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مقصود علی خان نے جہانزیب کالج کی ٹیم کے لئے نئی وردی اور ٹریک سوٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے انٹر کالجز فٹ بال ٹورنامنٹ کی کمیٹی کے لئے 10,000روپے کا اعلان بھی کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے جہانزیب کالج کے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد رہتے ہیں، اس کے ہسپتال خالی رہتے ہیں۔ آخر میں جہانزیب کالج کے کوچ اور کمیٹی کے رکن ایاز خان نے ضلعی ضلعی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مقصود علی خان کو اعزازی شیلڈ پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انٹر بورڈز فٹ بال ٹورنامنٹ میں سوات بورڈ کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ 

Related posts

شہزادہ اسفندیار امیر زیب کی گیارہویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Ba Khabar Swat

Kabal Swat, People Protested Against Illegal Cutting Down of Trees

Ba Khabar Swat

سیدو شریف، خدمات تک رسائی کمیشن کے ضلعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس

Ba Khabar Swat

Leave a Comment