(باخبر سوات ڈاٹ کام) خدمات تک رسائی کمیشن کی ضلعی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنربابوزئی اصغر سورانی نے کی۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر خدمات کی فراہمی اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے سی بابوزئی اصغر سورانی کا کہنا تھا کہ خدمات تک رسائی قانون کے تحت بروقت خدمات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی ذمے داری ہے اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی خدمات بروقت سر انجام دیں۔ اجلاس کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات عمران خان نے کارکردگی پر بریفنگ دی۔
previous post
