(باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ خریڑئی میں 27 سالہ جوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نعمت اللہ ولد گل شہزادہ گزشتہ روز نما ز عشا کے بعد گھر کے قریب کھیت میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق اُن کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
previous post
next post
