چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ََََََََدہشت گردی کے نام پر پختونوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کیا جائے، محمود خان اچکزئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی صدر محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان میں مزید غیر جمہوری رویہ اپنانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ دہشت گردی کے نام پر پختون قوم کی نسل کشی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ جنوبی پختونخوا کو پختونخوا میں ضم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کوزکلے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میپ کے صوبائی صدر مختیار خان یوسفزئی ،جنوبی پختونخوا کے صدر عثمان کاکڑ اور سوات کے سیکرٹری خورشید کاکاجی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں سیاہوش خان ،پروفیسر ڈاکٹر عمادالدین ،انجینئر اسلام الدین ،ڈاکٹر شاہ انور خان سمیت دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پختونخوا میپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

مٹہ کالاکوٹ، سولہ سالہ نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گیا

Ba Khabar Swat

سوات، دوسرے روز بھی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment