چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

موروثی جائیداد کی منتقلی کے خلاف کاشتکاروں کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کاشتکاروں نے موروثی جائیداد کو محکمہ جنگلات کومنتقل کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر فانوس گجر بھی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوئے۔ کاشت کار آج پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکر پارٹی کے مر کزی صدر فانوس گجراور آل سوات مقامی کاشتکاران کے ضلعی صدر مولانا منصور علی خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کی خصو صی کمیٹی مشتر کہ تو جہ دلا کر نو ٹس نمبر 941پر عملدر آمد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مقامی کاشتکاران کی موروثی زمینیں محکمہ فارسٹ کے کھا تے میں ڈال دی گئی ہیں،جس سے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ یہ تمام اراضیات فوری طور پر مقامی کا شتکاران کے خا نہ مال میں منتقل کیا جائے اور فیصلہ ہونے تک ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیمار کیشن بند کیا جائے۔

Related posts

سوات، نئے تعینات ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اُو نے چارج سنبھال لیا

Ba Khabar Swat

تھانہ رحیم آباد کے اے ایس آئی امجد غفور نے مثال قائم کردی

Ba Khabar Swat

کے پی فوڈ اتھارٹی سوات،غیر معیاری خوراکی اشیا قبضہ میں لے لیں

Ba Khabar Swat

Leave a Comment