چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے، کیپٹن (ر) واحد محمود

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے تھانہ چپریال کے ڈی آر سی سے کہاہے کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے جس کی افادیت اوردور رس نتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام کو درپیش معمولی نوعیت کے مسائل کے فوری حل کے بارے تعلیم یافتہ افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے بڑی تعداد میں رجسٹرڈ کیسوں کے حل کرنے اور فریقین میں باہم مصالحت کرانے پر عوام الناس کے اعتماد پر پورا اترنے پرڈی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لگن اور حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ ڈی آر سی کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی

Related posts

سوات، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، لالکو میں معمرشخص کی لاش ندی سے مل گئی

Ba Khabar Swat

ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سپیشل بچوں بارے کیمپ کا انعقاد

Ba Khabar Swat

Leave a Comment