چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات سو شل میڈ یا کلب کی نو منتخب کابینہ کا فضل حکیم خان سے ملاقات

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سو شل میڈ یا کلب کی نو منتخب کابینہ کی چیئرمین ڈیڈ ک سوات فضل حکیم خان سے سید و شر یف میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر فضل حکیم خان نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہارکیااورکہا کہ سوات کے صحا فی پر نٹ اور الیکٹر انک میڈیا کے ساتھ ساتھ دور جد ید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سو شل اور ویب میڈ یا بھی علاقائی مسائل اجا گر کرنے سمیت علاقہ اور عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے جد و جہد کر رہا ہے۔اس موقع پر سوات سو شل میڈ یا کلب کے سر پرست اعلیٰ نیا ز احمد خان، صدر رفیع اللہ خان اورجائنٹ سیکرٹری آصف شہزادنے انہیں سو شل میڈ یا کلب کے اغراض و مقا صد سے آگا ہ کرتے ہوئے ہوئے بتا یا کہ کلب کے ممبر صحافی و ادارے صحافتی اصولوں کی پاسد اری کرتے ہوئے سو شل اور ویب میڈ یا کے ذریعے نہ صرف سچی اور حقیقت پر مبنی خبر وں کی اشاعت کو یقینی بنائیں گے بلکہ سوات کے خو بصورت مقامات ،تاریخ و ثقافت کو بھی دنیا کے سامنے لانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

امن مشاعرے میں سوات کے نامور شعرا کی شرکت

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment