چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، 15 تا 18 جنوری سہ روزہ پولیو مہم ہوگی

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں 15 تا 18 جنوری تک سہ روزہ پولیو مہم کے دوران 481410 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے 1596ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہر کی زیر صدارت ایک اجلاس جمعہ کے روز ڈی سی آفس سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او غلام سبحانی،تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران اور عالمی ادارۂ صحت کے نمائندہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹیموں کی تربیت کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ذمہ دار افسران کو ذمہ داری تفویض کی گئی۔

Related posts

عمران نیازی غربت کی بجائے غریب کوختم کرکے دم لیں گے، امیر مقام

Ba Khabar Swat

Mingora, Swat

Ba Khabar Swat

سوات، ہسپتال میں کورونا سے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment