مٹہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ پشتونئی گوالیرئی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ امتیاز خان کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے کچن کے بعد کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ مالک مکان کے مطابق دو لاکھ روپے سے زائد کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
