مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر سوات پولیس فورس کے ماہر نشانہ با ز انسٹرکٹرز کے زیر نگرانی اپنے وطن کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کے لئے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات کو جوانمردی اور استقامت کے ساتھ سامنا کرتے ہوئے بروقت کنٹرول کرنے اور درست نشانہ بازی کو یقینی بنانے کے لئے ’’سالانہ فائرنگ آف سوات پولیس‘‘ مشقوں کا انعقاد کانجو ٹاؤن شپ میں کیا گیا تھا، جو کہ مسلسل ایک ماہ کیلئے جاری تھا۔ اس میں سوات پولیس کے تمام اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ ڈی پی او کے دفتر سے جاری بیان میں کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی سے نمٹنے اور وطن عزیز کی بقا کی خاطر سوات پولیس کے جوانوں کو جدید اسلحہ کے ذریعے مختلف پوزیشنز سے نشانہ بازی کرائی گئی جس سے وہ اپنے ہدف کو آسانی سے حاصل کریں گے اور وطن عزیز کے دشمنوں کو اپنے کیفر کردار تک پہنچائیں گے
previous post
next post
