مینگورہ باخبر سوات ڈاٹ کام کے ایک سروے کے مطابق سوات کے سیدوشریف اسپتال کے شیخ زید النہیان ٹراما سینٹر میں ممبرانِ اسمبلی کی غفلت یااختلاف کے باعث97کلاس فور ملازمین کی اسامیاں گذشتہ 4 سال سے خالی پڑی ہیں۔ 100 بیڈز پر مشتمل یونٹ میں صرف 11 کلاس فور ملازمین تعینات ہیں جن میں 9 ملازمین کو ضلعی حکومت نے روزانہ اجرت پر بھرتی کروایا ہے مگر ان کی تنخواہ بھی بند ہے۔ اب نوبت یہاں تک آئی ہے کہ انہوں نے بھی کام چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔ سیدوشریف تدریسی اسپتال کے 100 بیڈ پر مشتمل چار منزلہ عالیشان ہسپتال میں صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کلاس فورملازمین کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔سروے کے مطابق اس وقت شیخ زید النہیان یونٹ میں کلاس فور ملازمین کی 97 اسامیاں خالی پڑی ہیں جن پر ممبران اسمبلی کی جانب سے اختلافات کی اطلاعات ہیں۔ اس کی وجہ سے اسپتال میں مریض کے لواحقین سٹریچر لانے اور لے جانے سے لے کر ہر کام چھوٹا کام خود کرنے پر مجبور ہیں۔ عملہ کی کمی کے باعث اسپتال میں صفائی کا انتظام ناقص ہے، جس سے بیماروں کا صحت مند ہونا تو دور، الٹا صحت مند افراد کا بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے
previous post
