مٹہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رحمت علی نامی شخص کے کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کے تین بچے نگینہ،امجد اور سدیس ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
previous post
