چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سرکاری اسکول کے طالب نے پینٹنگ کا صوبائی میلہ لوٹ لیا

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سرکاری اسکول کے دسویں جماعت کے ہونہار طالب علم محسن خان نے خیبر پختونخوا میں پینٹنگ کا میلہ لوٹ لیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرکے صوبے میں سرکاری اسکولوں کا نام روشن کردیا ۔مینگورہ کے نواحی علاقے یخ کوہے کا رہائشی طالب علم محسن خان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر ایک میں دسویں جماعت کا طالب علم ہے، جسے خطاطی ،پینٹنگ او کرافٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں مہارت حاصل ہے ۔سولہ سالہ محسن نے بغیر استاد کے خطاطی میں ایسے شاہکار بنائے ہیں جو قابل دید ہیں۔اسی طرح طالب علم نے پینٹنگ کے میدان میں بھی خوب جوہر دکھائے ہیں اور ماڈل بناکر اپنے فن کا لوہا بھی منوایا ہے ۔محسن نے اب تک منعقد ہونے والے ہر مقابلے میں کامیابی اپنے نام کی ہے ۔ضلعی سطح پر پینٹنگ کا میدان لوٹ لیا تو صوبائی سطح پر بھی کسی سے پیچھے نہ رہا اور صوبائی مقابلہ بھی جیت لیا۔محسن کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی سرپرستی حاصل ہوجائے تو وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم ہے

Related posts

موسم گرما میں آنے والے سیاحوں کو دستیاب سہولیات دی جائیں، محمد سعید وزیر

Ba Khabar Swat

سوات، مختلف ٹریفک حادثات، ایک نوجوان جاں بحق،تین سیاح زخمی

Ba Khabar Swat

سوات، کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment