(باخبر سوات ڈاٹ کام )سیدو شریف کے علاقہ افیسرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی 2خواتین اسپتال میں چل بسیں ،سیدوشریف اسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث خواتین کوپشاور منتقل کردیا گیا تھااسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیدوشریف کے علاقے آفیسر آباد میں گیس سلنڈردھماکے نتیجے میں آگ لگنے سے دو خواتین مسماۃ (ن) زوجہ بخت راج اور مسماۃ (ک) زوجہ محمد سہیل جھلس کر زخمی ہوگئی تھیں جنہیں طبی امداد کے لئے سیدوشریف منتقل کردیا گیا تھا مگر برن یونٹ نہ ہونے کے باعث انہیں پشاور منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں ۔
previous post
