چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عیدالاضحی میں سیاحوں کی آمد، انتظامیہ کی طرف سے انتظامات مکمل

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کی تقریباً ایک ہفتے پر محیط چھٹیوں کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے جامع پلان وضع کیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے عید کے دوران ضلعی انتظامیہ، ریونیو، پولیس، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس سی، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں اور شعبوں کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے دفتر گلکدہ سیدوشریف میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں عید قرباں کی آمد، موسمِ گرما کی شدت اور سیاحوں کی کثیر تعداد میں سوات کا رخ کرنے کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض ضروری فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ضلعی پولیس کو ریگولر پولیس، ٹریفک وارڈن، ٹوورسٹ پولیس، شہری دفاع، لیوی فورس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے تعاون سے سیاحوں کی سیکورٹی اور آرام دہ قیام کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا گیا۔

Related posts

حالیہ بارش و برف باری سے ملاکنڈ ڈویژن کی اہم شاہراہیں بند

Ba Khabar Swat

پولیس تھانوں کے بیشتر ایس ایچ او ز کا تبادلہ

Ba Khabar Swat

یتیم خانہ ”خپل کور“ کے بچوں کو تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment