(باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چنچنڑہ میں تین مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ سبحانے کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس نے قریب میں واقع بورے اور سعداللہ کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تینوں مکانات اور موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ بعد میں مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پالیا ۔
previous post
