(باخبر سوات ڈاٹ کام ) پختون خواہ ملی عوامی پارٹی ضلع سوات نے خوازہ خیلہ اور مینگورہ میں پُرامن مظاہرین کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں پریس کلب پہنچے جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں صوبائی رہنما خورشید کا کا جی نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے۔ خوازہ خیلہ و مینگورہ میں سول سو سائٹی کے نوجوانوں نے پُرامن مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے نوجوانوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ خیبر پختون خواہ کی غیر سیاسی پولیس فوری طور پر ایف آئی آر واپس لے۔ ورنہ احتجاج کا یہ سلسلہ طول پکڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملک کے سیکورٹی اداروں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مگر چیک پوسٹوں پر عام لوگوں کی بے عزتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
previous post
next post
