(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سختی کے بعد عوامی احتجاج اور سوات قومی جرگہ، سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام چیک پوسٹوں پر سختی ختم کردی گئی۔ سوات آنے اور جانے والے کی سیکورٹی چیک پوسٹوں پر نرمی کی وجہ سے اب لمبی قطاریں نظر نہیں آرہیں اور چند ہی منٹ میں سیکورٹی چیک پوسٹوں سے اب با آسانی گزرا جا سکتا ہے۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں فورسز کے یونٹ میں خود کش حملہ کے بعد تمام چیک پوسٹوں پر انتہائی سختی کردی گئی تھی، جس کے بعد عوامی احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ گذشتہ ہفتہ سوات قومی جرگہ، فورسز اور انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام چیک پوسٹوں پر نرمی کردی گئی ہے جس کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے
previous post
next post
