چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باچا کلے، سیکڑوں طالبات کے لیے ایک استانی تعینات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ باچا کلے میں سیکڑوں طالبات کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں صرف ایک استانی تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک استانی چھے کلاس رومز میں موجود سیکڑوں طالبات کو پڑھانے پر مجبور ہے۔اس سکول کی چھے کلاسوں میں کل 250 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں جن کے لئے صرف ایک استانی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق ایک استانی ہونے کی وجہ سے وہ تمام سیکڑوں طالبات کو نہیں پڑھاسکتی، جس کی وجہ سے طالبات کی پڑھائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اہلِ علاقہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں مزید استانیوں کو تعینات کیا جائے، تاکہ علاقہ کی بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہوسکیں

Related posts

خوازہ خیلہ، کرش پلانٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

باخبر ٹیم کے سب ایڈیٹر احسان علی خان سکالرشپ کے لئے منتخب

Ba Khabar Swat

جی جی ڈی سی سیدو شریف، داخلہ سے محروم سترہ سو طالبات سراپا احتجاج

Ba Khabar Swat

Leave a Comment