چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پیرامیڈیکل سٹاف کا ہڑتال سے انکار،معمول کا کام جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پرسوات کے ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف نے ہڑتال نہیں کی اور ہسپتالوں میں معمول کا کام جاری رہا۔ آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن کے صوبائی سینئر نائب صدر میانگل علیم اور سیدو ہسپتال کے جنرل سیکرٹری فضل غفار نے کیبنٹ ممبران کے ہمراہ ہسپتال کے تمام یونٹوں کا دورہ کیا اور پیرامیڈیکس کے بے مثال اتفاق، اتحاد اور ہڑتال نہ کرنے پر تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر میانگل علیم کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکس سٹاف ایل آر ایچ مافیا اور ان کے چند کارندوں کی ڈپلومیسی میں نہیں آئے گا۔ مذکورہ ہڑتال ان لوگوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے کی تھی جسے مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے

Related posts

ملم جبہ اسکی ریزارٹ میں داخلے کے لئے 100روپے انٹری فیس جائز قرار

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات بار انتخابات، چار جماعتی اتحاد کے اختر منیر صدر منتخب

Ba Khabar Swat

Leave a Comment