چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

مینگورہ، اہلِ گل کدہ نے حلقہ کی تبدیلی کے خلاف دھمال ڈال دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ شہر کی وسطی اور گنجان آباد یونین کونسل گل کدہ کو شہری صوبائی حلقہ سے پہاڑی صوبائی حلقہ میں شامل کرنے کے خلاف اہلِ علاقہ اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گل کدہ سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی کونسلر راحت علی خان، زاہد خان باز خان، رفیع الملک کامران،گوہر زمان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پی کے 5 کے وسطی یونین کونسل گل کدہ کو پہاڑی علاقہ کے صوبائی حلقہ پی کے 4 میں شامل کیا گیا ہے جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا غیر منصفانہ فیصلہ واپس لے۔

Related posts

المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر مظاہرہ

Ba Khabar Swat

ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

Leave a Comment