(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ شہریار امیر زیب نے کہا کہ ایک دور تھا کہ سوات کو منی لاڑکانہ کہا جاتا تھا۔ یہاں سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کرتے تھے اور اب وہ وقت دوبارہ اگیا ہے جب اگلے عام انتخابات میں سوات کی تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کا میابی حاصل کریں گے۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سوات کے ہر علاقہ میں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں لوگ پیلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان لوگوں کو یقین ہے کہ صرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صرف غریب عوام کے لیے کام کیا جاتا ہے۔ اجتماع سے ضلعی رہنما مختار رضا خان نے بھی خطاب کیا ۔ اجتماع میں درجنوں خاندانوں نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا
previous post
