سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب سوات کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو منگل کی شام گئے تک جاری رہا۔ بارش و برف باری سے موسم ایک بار پھر شدید سرد ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو بھی بارش و برف باری کا امکان ہے۔
