چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات میں بھی یو م پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی یو م پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ سب سے بڑی تقریب بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کانجو میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر اسلام تھے۔ تقریب میں مہمان خصوصی اور برگیڈئیر کاشف نوید نے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا اور دستوں سے سلامی لی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے پاک فوج میں ترقی پانی والے افسران کو ترقی کے بیج لگائے ۔ ودودیہ ہال سیدو شریف میں بھی یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان ، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود ، ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود اور دیگر نے شرکت کی ۔ سیدو شریف میں یوم پاکستان کے موقعہ پر فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ۔ سوات پولیس کی جانب سے یوم پاکستان کے موقعہ پر فلیگ مارچ کیا گیا

Related posts

دیولئی، قرض رقم پر تنازعہ، بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل

Ba Khabar Swat

بریکوٹ، پہاڑی سے گر کر25سالہ جوان جاں بحق

Ba Khabar Swat

چپریال میں مسجد کے تنازع پر فائرنگ1جاں بحق،6زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment