سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ یکم اپریل کو کبل فٹ بال گراؤنڈ میں ن لیگ کا جلسہ سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔ کبل میں جلسہ انتظامات کے حوالے سے اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان اور امیر مقام خیبر پختون خواہ کے حقیقی لیڈر ہیں۔ سوات ن لیگ کا گڑھ ہے۔ یہ سوات کے عوام یکم اپریل کے جلسہ جس سے میاں نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے اور پھر اگلے انتخابات میں ن لیگ کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرکے ثابت کردیں گے۔ اجلاس سے ن لیگ کے تحصیل صدر عبدا لغفور، فیروز شاہ ایڈوکیٹ، جلا ت خان، افضل شاہ، عثمان غنی، محمد شیر خان،تلا وت خان اور بہاؤ الدین ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم کو جلسہ انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔
