سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا کہ سوات کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے مختلف اقدامات کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رمضان سے پہلے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات ابھی سے کر رہے ہیں۔ سوات پریس کلب میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کانجو فلائی اوور کی تعمیر اور بیوٹیفیکیشن پلان میں تاریخی ودودیہ ہال کی تزئین وآرائش کے حوالے سے لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اس ہال کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے کی پوری پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے پُرامن لوگوں پر بہت سخت حالات آئے ہیں۔ شورش اور سیلاب کی شکل میں اور اب حکومت کی خواہش ہے کہ اس ڈویژن کے لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔
previous post
