چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

شدید بارشیں، برساتی نالے بپھر گئے، کروڑوں کا نقصان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں رات گئے شدید بارشوں کے بعد ندی نالے اور سڑکیں تالاب میں بدل گئیں۔ برساتی نالے نکل آنے سے یونین کونسل امانکوٹ، رحیم آباد اور سیدوشریف سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ کئی گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیدوشریف روڈ پر بھی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا پول کھل گیا۔ رات گئے ریسکیو1122کی ٹیم نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے فصلوں اور پھلوں کے باغات کو بھی نقصان پہنچا

Related posts

امانکوٹ، کاسمیٹکس فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

Ba Khabar Swat

Rain Minogra Swat

Ba Khabar Swat

سیدوشرویف، دو گروہوں میں تصادم، سات زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment