سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام روڈ کے پشتوں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر تحصیل ناظم نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ حکام کے ہمراہ زیر تعمیر پشتوں کو مسمار کر دیا۔ عوامی شکایت پر تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب اور کنسٹرکشن منیجر نے کام کا معائنہ کیا جس میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد چم گھڑئی کے مقام پر پشتوں کو مسمار کر دیا گیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ معیاری کام کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی
previous post
