سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پا رٹی حلقہ پی کے تھری کے امیدوارقجیر خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پا رٹی پختون قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔ آج سوات میں جو امن قا ئم ہے اے این پی قا ئدین اور کا رکنوں کی قر بانیوں کا نتیجہ ہے، پختون قوم کے لئے بے تحا شہ قر بانیوں کی و جہ سے عوامی کی نظریں اے این پی پر لگی ہیں، پا نچ سال میں عوام کے لئے کچھ نہ کر نے والے سن لیں کہ حلقہ پی کے تھری کے عوام ان کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے، ایسے نام نہا د عوامی نما ئندوں بھا ری اکثریت سے شکست دینے کے لئے اے این پی کے کارکن پرعزم ہیں، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کے علاقہ تاروگے میں ایک بڑی شمو لیتی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس موقع سابق امیدوار ضلع ممبر محمد طاہر خان، نا ظم ویلج کونسل غر شین ڈاکٹر سمیع اللہ نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے تھری کے عوام مو جودہ صوبائی حکومت سے نالاں ہیں، کیوں کہ صوبا ئی حکومت نے حلقہ پی کے تھری میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے
previous post
next post
