چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پولیس کی کارروائی، گاڑی سے اکتالیس کلوگرام چرس برآمد

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں شموزئی پولیس نے کارروائی کرتے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے20لاکھ روپے مالیت کا 41کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ اور ایس ایچ او شموزئی محمد نصیر باچا نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے گورڑہ چیک پوسٹ پر شک پڑنے پر موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 41 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلیا۔ پولیس نے کار ڈرائیور ملزم نعمت اللہ ولد گل پور سکنہ فقیر آباد پشاور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم چر س کو پشاور سے سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Related posts

اتروڑ، چرواہا پہاڑ سے گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

Swat Cable Operators Association Holds Annual Election

Ba Khabar Swat

غیرقانونی اڈہ جات اور ڈی کلاس لائسنس کی مخالفت کرتے ہیں

Ba Khabar Swat

Leave a Comment