سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آل سوات پرائیویٹ پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک نمائندہ آل پارٹیز کانفرنس زیر صدارت، صدر سوات ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیرا میڈیکس سے تعلق رکھنے والے کو الیفائیڈ پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔ کانفرنس سے ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ڈسٹرکٹ نائب ناظم عبدالجبار خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کے تمام جائز اور دیرینہ مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کے کلینکس کی بندش معاشی قتل قرار دیتے ہیں۔ لہٰذا یہ ظلم ، جبر اور بربریت کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا، تو اس سے مزید ضلع سوات میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوجائے گا ۔
next post
