چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ڈینگی کی روک تھام کے لیے سیل کو مزید متحرک کردیا ہے، ڈاکٹر غلام سبحانی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ صحت کے ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر غلام سبحانی نے کہا کہ سوات میں گرمیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ڈینگی مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سوات میں احتیاطی تدابیر اور اس کی روک تھام کے لئے ڈینگی سیل کو مزید متحرک کردیا۔ مختلف مقامات پر لوگوں میں آگاہی مہم جاری ہے۔ پانی کے سٹوریج، صفائی، پانی کے ٹینک کو اچھی طرح ڈھانپنے وغیرہ کے حوالے سے گھر گھر آگاہی مہم چلانے اور احتیاطی تدابیر اختیارکرکے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے، سوات کو ڈینگی سے مکمل محفوظ بنانے کے لئے محکمہ صحت سوات گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پوری طرح فعال ہے۔ ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح اپنی توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں۔ ڈینگی سیل پوری طرح متحرک ہے اور اس سلسلے میں مختلف اداروں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ڈینگی کاسوات میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 2015ء میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس سال بھی اقدامات کی وجہ سے کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

Hospital Innagurated, 2nd Time in Swat

Ba Khabar Swat

چارباغ، تیز رفتار ہائی ایس نے بزرگ شہری کو کچل ڈالا

Ba Khabar Swat

سوات، پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، گیارہ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment