چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ایم ایم اے سوات کی کابینہ تشکیل دے دی گئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ جے یو آئی کے قاری محمود ایم ایم اے سوات کے صدر اور جماعت اسلامی کے محمد امین کو جنرل سیکرٹری مقرر کرلیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں نوید اقبال سینئر نائب صدر، بشیر احمد کوزہ بانڈئی اور مولانا سعید الرحمان نائب صدور، مولاناعطاء الرحمان چشتی اور مولانا الطاف الرحمان ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، مفتی شیر محمد ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور مولانا شاہی نواب ضلعی سیکرٹری مالیات مقرر ہوگئے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے بھی چار رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کی طرف سے حافظ اسراراحمد اور نوید اقبال، جے یو آئی کی طرف حاجی اسحاق زاہد اور قاری محمود ممبران مقرر کئے گئے ۔

Related posts

دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

Ba Khabar Swat

سوات کا اعزاز، عاطف خان نے ووشو چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا

Ba Khabar Swat

Swat, Prices of Food Items Have Been set

Ba Khabar Swat

Leave a Comment