چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

نگراں وزیر اعظم چیف جسٹس ناصرالملک کی زندگی پر اِک نظر

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملک کے نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ناصر الملک 17اگست1950ء کو سوات کے شہر مینگورہ میں ممتاز کاروباری شخصیت کامران خان کے گھر میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد پبلک سکول سے حاصل کی۔ ایف اے پارٹ 1 گورنمنٹ جہانزیب کالج سے کرنے کے بعد گریجویشن ایڈورڈز کالج لاہور سے کی۔ 1977ء میں اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن گئے اور بار ایٹ لا کے بعد پشاور میں وکالت شروع کی۔ 17سالہ وکالت میں 1981ء میں پشاور ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری اور پھر 1991ء اور93ء میں ہائی کورٹ بار کے صدر منتخب ہوئے۔ 4جون 1994ء کو پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اور 31مئی2004ء کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہوئے۔ 5اپریل2005ء کو ان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کردیا گیا۔ 3نومبرکو ملک میں ایمرجنسی کے خلاف حکم امتناعی دینے والے سات رکنی بنچ میں بھی وہ شامل تھے ۔ اسی روز پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے پر ان کو معزول کردیا گیا۔ ستمبر2008ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں انہوں نے دوبارہ سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔ 6 جولائی کو وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 22ویں چیف جسٹس تعینات ہوئے۔ 16اگست 2015ء تک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رہے۔ ناصر الملک اس بنچ کے بھی سربراہ رہے جنہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی تھی۔

Related posts

سوات، نقصان دہ، کم عمر اور بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے میں سرگرم مافیا کی نشاندہی ہوگئی

Ba Khabar Swat

House Consist of Four Rooms Is Totally destroyed Of Sky High lightning

Ba Khabar Swat

سوات گورتئی، ایکسکویٹرمیں آگ بھڑک اٹھی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment