سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی اور بجلی بند ہونے کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ محلہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے محلے کا ٹرانسفارمر گذشتہ روز سے خراب ہے۔ پیسکو حکام نے اطلاع کے باوجود ٹھیک نہیں کیا جس کی وجہ سے لوگ بغیر بجلی کے شدید گرمی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بعد میں ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان اور پیسکو حکام سے مذاکرات اور جلد ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا
