سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ گاشگوڑ میں پک اپ ڈاٹسن کی ٹائر پھٹنے سے گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چمکے خان جاں بحق اور گاڑی میں سوار دس مسافر محمد افضل، فضل محمد، صاحب زادہ، محیب گل ، افضل خان ، خان بہادر ، ہادی خان ، علی خان ، احسان اللہ اور افسر علی زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحصیل مدین کے رانزڑہ پل کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے سترہ سالہ نوجوان حمید موقع پر جاں بحق ہوگیا
