سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بریکوٹ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کی جانب سے بازار میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گرما کا اسٹال ہٹانے اور کارروائی کرنے پر تاجروں نے پیر با باچوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محسن کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ۔جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے مظاہرین کے ساتھ رابطہ کیا اور آج صبح 9بجے اپنے دفتر میں تاجررہنماؤں کو مذاکرات کو دعوت دی جس پر مظاہرین نے مظاہرہ ختم کرکے اپنا احتجاج آج تک مؤخر کردیا ہے
