چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات یونیورسٹی کے بی اے ، بی ایس سی ، بی کام اور بی بی اے کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات یونیورسٹی کی زیر نگرانی بی اے ، بی ایس سی اور بی کام ، بی بی اے کے سالانہ امتحانات آج 26جون سے شروع ہوں گے ۔ سوات یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر محمد ریاض کے مطابق صاف شفاف امتحان لینے کیلئے امتحانی عملہ نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ریگو لرطلبہ وطالبات اپنے امتحانی رول نمبر سلپ متعلقہ اداروں سے وصول کریں۔ پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی رول نمبرسلپ ان کے سکونتی پتوں پر بھیجے جا چکے ہیں۔ ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے قریبی ڈاکخانہ سے رابط کریں۔ یونیورسٹی آف سوات نے اُمیدواوروں کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس نظام شروع کیا ہے۔امیدوار اپنا رول نمبرuosprevious roll no. send to 9818 پر ایس ایم ایس کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔جن امیدواروں کے ذمہ بقایہ جات ہیں، وہ فوری طور پر یونیورسٹی آف سوات کے شعبۂ امتحانات بنگلہ نمبر 798 گلی نمبر 3 سیکٹرA کانجو ٹاؤن شپ سوات سے دفتری اوقات میں رجوع کریں ۔

Related posts

دوسرے روز بھی بارش،میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

مینگورہ رنگ محلہ، ضعیف العمر مریض کرونا کو شکست دینے میں کامیاب

Ba Khabar Swat

سوات، مویشیوں کی سب سے بڑی منڈی امسال ویران

Ba Khabar Swat

Leave a Comment