(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں جے یو آئی تحصیل بحرین کے کارکنوں نے این اے 2 کا ٹکٹ جماعت اسلامی کو دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹکٹ الحاج بخت زادہ میاں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جے یو آئی کی قیادت کو 2 دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں جے یو آئی تحصیل بحرین کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیااور کہاکہ اگر جے یو آئی کے قائدین نے دو دن کے اندر اندر اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرکے ٹکٹ الحاج بخت زادہ میاں کو نہ دیا گیا، توہم یکم جولائی کے بعد اپنی حکمت عملی اپنائیں گے۔
previous post
