سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) اے این پی این اے 3کے ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے سابق ناظم حاجی رضا خان آج اتوار کو خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ حاجی رضا خان نے اے این پی کو این اے 3اور پی کے5کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی تھی لیکن پارٹی نے ان کو ٹکٹ نہیں دیا ۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور عبدالرحیم نے گذشتہ روز ان سے ملاقات کی اور ان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔وہ آج اتوار کو امانکوٹ میں جلسہ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
previous post
