چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جعلی اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5جعلی افسران گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں جعلی اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5جعلی افسران کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جاوید نامی شخص نے اپنے اپ کو اسسٹنٹ کمشنر اور خواتین سمیت باقی افراد کو اپنا سٹاف ظاہر کیا اور بازار کا دورہ کرکے دکانداروں سے نقد رقم کی مد میں جرمانہ وصول کرتا رہا ۔ چارباغ پولیس نے ایک اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی اسسٹنٹ کمشنر جاوید ولد عبدالجلیل سکنہ چکدرہ ،اکبر حسین ولد بسم اللہ خان سکنہ بٹ خیلہ ،محمد اقبال ولد اکبر حسین سکنہ گنبد میرہ مینگورہ ،(ر)دختر اکبر حسین سکنہ بٹ خیلہ اور (س)دختر محمد علی سکنہ اینگروڈھیرئی کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

Related posts

برہ بانڈئی جالوان، تین سالہ بچہ دریا میں گر کر جاں بحق

Ba Khabar Swat

سوات کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے، ڈی پی او سوات

Ba Khabar Swat

’’مہذب شہری، منظم ٹریفک‘‘ کے نام سے مہم چلانے کا فیصلہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment