چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

اینگروڈھیرئی،جائیداد کا تنازعہ، سگے بھائی قاتل بن گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ میاں گانو چم اینگروڈھیرئی میں جائیداد کے تنازعہ نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی۔ دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ان کے علاوہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایس ایچ او رحیم آباد اقبال نسیم خان کے مطابق مینگورہ کے میر خان خیل خاندان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں ہادی خان میر خان خیل اور رستم خان میر خان خیل کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر تکرار ہوئی جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کے دو بھتیجے اکرام اور نعمان بھی زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دونوں بھائیوں کی نمازِ جنازہ ایک ساتھ ادا کردی گئی جس کے بعد ان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Related posts

کئی افراد کے قتل میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

Ba Khabar Swat

سوات یونیورسٹی، احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت چیک تقسیم

Ba Khabar Swat

پولیو وائرس کے خلاف قطعی اور فیصلہ کن کوشش کی جائے، ظہیرالاسلام

Ba Khabar Swat

Leave a Comment