چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جنگلی حیات کی خلاف ورزیوں سے متعلق کیس جلدی نمٹائے جائیں، ڈی سی سوات

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں خوشگوار آب وہوا اور سیاحت کی ترقی یہاں کے گھنے جنگلات اور متنوع جنگلی حیات کی مرہون منت ہے۔ اس لئے حکام ان دونوں شعبوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دیں، تاکہ ماحولیات کی صورتحال بہتر ہونے کے علاوہ اس کو درپیش خطرات کا تدارک بھی ہو۔ وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں جنگلی حیات کے ڈویژنل آفیسر عبدالغفور خان کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو جنگلی حیات کی ترویج کے لیے محکمے با لخصوص فیلڈ فارمیشن کے ساتھ مکمل تعاؤن کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز جنگلی حیات کے قواعد کی خلاف ورزیوں سے متعلق کیس ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔
۔۔۔۔۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

ڈاکٹر گلشن حسین سیدو ہسپتال کے ایم ایس تعینات

Ba Khabar Swat

منشیات کیس میں گرفتار ضلعی کونسلر حیات خان جیل سے رہا ہوگئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment