سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) شعبۂ پشتو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سوات میں’’پشتو زبان و ادب کا ارتقا‘‘ کے نام سے یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پشاوریونیورسٹی کے ایریا سٹڈی سینٹر کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر محمد علی دینا خیل نے سوات میں پشتوزبان و ادب کے ارتقا کے حوالے سے مفصل اور مدلل انداز میں اپنی تحقیق شرکا کے سامنے رکھی۔ قدیم سوات کے قدیم ادوارسے لیکر 2012ء تک سوات میں پشتو زبان و ادب کے ارتقائی منازل پر روشنی ڈالی۔ سیمنار کے آخر میں شعبہ پشتو کے چیئر مین پروفیسر عطاء الرحمان عطاء نے مہمان مقرر اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
