سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے علاقہ طاہر آباد بنڑ، امانکوٹ، گنبد میرہ، نویکلے، سیدو شریف ، ملوک آباد میں مزید سیکڑوں افراد نے پی کے 5 میں ایم ایم اے کے امیدوار محمد امین اور این اے 3 میں متحدہ علمائے سوات کے امیدوار مولانا حجت اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا جس کے بعد ان امیدواروں کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔ گنبد میرہ میں شمولیتی اجتماع سے اپنے خطاب میں پی کے5کے امیدوار محمد امین اور این اے3کے امیدوار مولانا حجت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات کے عوام 25 جولائی کو سوات کی ترقی و خوشحالی کو ووٹ دیں گے اور ایسے افراد کو مسترد کردیں گے جنہو ں نے اقتدار میں رہ کر صرف پیسہ کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی کے5 اور این اے 3 کے باشعور اور غیرت مند ووٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار وہ اپنے لئے دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں گے جو اپنی تجوریاں بھرنے کے بجائے عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں گے۔ اسمبلی کے فلور پر اپنے عوام اور سوات کے مسائل کے لئے آواز اُٹھائیں گے۔اور ایسے افراد کو مسترد کردیں گے جنہوں نے پانچ سال تک اسمبلی میں ایک لفظ بھی نہیں بولا ۔
previous post
