چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، عام انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ضلع سوات میں عام انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پولنگ سٹیشنوں پر فول پروف سیکورٹی اور ریٹرنگ افسران کے لیے ٹرانسپورٹیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے علاوہ پولنگ کے مقامات پر صحت و صفائی،آبنوشی اورفرسٹ ایڈ کی سہولیات کے لیے خاطر خواہ انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت سیدو شریف سوات میں اجلاس ہوا جس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب میں ڈی سی سوات نے کہا کہ انتخابات کے دن ووٹروں کو پولنگ کے مقامات پر پانی،بجلی،صفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے تمام سہولیات میسر ہونے چاہئیں۔ اس طرح حادثات سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے طبی امداد اور ایمرجنسی کا خودکار نظام ہونا چاہیے۔ پولیس حکام نے بتایا کے ضلع بھر میں حساس مقامات اور پولنگ سٹیشنوں کی نشان دہی کے علاوہ وہاں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

Related posts

New Spell of rain and snowfall starts

Ba Khabar Swat

بھکاری مافیا سوات میں سرگرم، انسانیت شرما گئی

Ba Khabar Swat

سوات، تحریک لبیک کا اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف مظاہرہ

Ba Khabar Swat

Leave a Comment