سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیاست کی تاریخ بدل گئی۔ سوا تی عوام نے تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کو دوبارہ مینڈیٹ دے دیا۔ پہلی بار تمام قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایک ہی جماعت کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرایا۔ تحریک انصاف نے کلین سویپ کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام 11 نشستیں حاصل کرلیں۔ ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف اور صوبائی صدر امیر مقام کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔مراد سعید اور سلیم رحمان دوبارہ ایم این اے منتخب ہوگئے۔ ڈاکٹر حیدر علی نے قومی اور صوبائی دونوں نشستیں اور ڈاکٹر امجدعلی نے بھی دو صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات ون پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرحیدرعلی نے 47017 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام نے 33067 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ این اے 3 سوات میں بھی بڑا اَپ سیٹ ہوگیا ہے اور اس حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار سلیم رحمان نے ن لیگ کے مرکزی صدر شہبازشریف کو شکست دے دی ہے۔ سلیم رحمان نے 68162 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ شہباز شریف 22756 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ این اے 4 پر اے این پی اور پی ٹی آئی کے مابین سخت مقابلہ متوقع تھا، لیکن یہاں پر پی ٹی آئی کے مرادسعید نے 71600 ووٹ لے کر آسانی سے یہ نشست حاصل کی۔ مدمقابل اے این پی کے بریگیڈ ئر (ر) محمد سلیم خان نے 30975ووٹ حاصل کئے۔ سوات کی تمام 8 صوبائی نشستوں پر بھی تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ حلقہ پی کے 2 میں بھی بڑااَپ سیٹ ہوگیا ہے۔ اس حلقے میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے پی ٹی آئی کے میاں شرافت علی نے 21036 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ اے این پی کے سابق ایم پی اے سید جعفرشاہ نے 13099 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جب کہ ن لیگ کے امیرمقام نے 11757 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ حلقہ پی کے 3میں پی ٹی آئی کے ڈاکٹر حیدرعلی نے 18470 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے سردار خان 12920 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ حلقہ پی کے 4 میں بھی مسلم لیگ ن کے امیر مقام کو شکست ہوئی، یہاں سے پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران نے 14426ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ہیں۔ ن لیگ کے امیر مقام صرف 182 ووٹوں کی کمی کے ساتھ 14244 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ہیں۔ حلقہ پی کے 5 میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل حکیم نے 22463 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ایم ایم اے کے سابق ایم پی اے محمد امین نے 12464 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی کے 6 سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجدعلی 24225 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ہیں۔ اے این پی کے شیرشاہ خان 10211 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔حلقہ پی کے 7 میں بھی پی ٹی آئی کے ہی ڈاکٹر امجدعلی نے 19460 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ اے این پی کے وقار احمد خان 13635 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی کے 8سے بھی پی ٹی آئی کے محب اللہ خان نے 21815 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے سیدا کبر خان 10639 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ حلقہ پی کے 9 سے بھی پی ٹی آئی کے محمود خان 25630ووٹ لے کر فاتح قرارپائے۔ اے این پی کے ایوب اشاڑے 11399 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ہیں۔
previous post
