سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں انٹر امتحانات پاس کرنے والے طلبہ کالجوں میں داخلہ نہ ملنے کے خلاف آج پیر کو جہانزیب کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں کالج میں داخلہ کے لئے فارم جمع کرائے ہیں اور جہانزیب کالج اس سال صرف چار سو کے قریب طلبہ کو داخلہ دے گا۔ پچھلے سال اسی کالج میں 14سو سے زائد طلبا کو داخلہ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو جائیں گے ،جس کے خلاف وہ آج احتجاجی مظاہرہ کریں گے
previous post
