چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

شوہر نے بیوی، سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں شوہر نے بیوی اور سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا۔ایس ایچ او چپریال اکبرحسین کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے بالائی علاقہ شور میں ملزم الف خان ولد نوررحمان نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی مسماۃ فاطمہ کو بے دردی سے قتل کردیا۔ وجۂ قتل گھریلو تنازعہ بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ د رج کرلیا ہے۔ دوسراو اقعہ مینگورہ کے علاقے شریف آباد میں پیش آیا جہاں پر عید پر میکے جانے والی بیوی کو زبردستی لانے کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں۔ ایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب کے مطابق سسر محمداسماعیل عرف بشر ولد بخت روان اور اس کے بیٹے شاد محمد خان نے مبینہ طور پر گھر آئے دامادتیئس سالہ عباس ولد عبدالاکبر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعدازاں خودکشی کی وجہ بتائی گئی، تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related posts

گل کدہ میں شانگلہ کے رہائشی اکاؤنٹینٹ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

Ba Khabar Swat

جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے، مولانا مسیح گل

Ba Khabar Swat

عالم گنج مسجد میدانِ جنگ بن گئی، 17 افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment