چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

عام انتخابات میں بہترین کارکردگی پر محکمہ اطلاعات کے اہلکاروں میں انعامات تقسیم

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں عام انتخابات کے دوران بہترین کارکردگی پر عملے کو توصیفی اسناد دینے کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ تھے اورمہمان اعزاز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان اور مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ صحافی برادری نے بھی تقریب میں شرکت کی کمشنر مالاکنڈ کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں محکمہ اطلاعات ایک مضبوط پل کی مانند ہے اور اسے اسی لحاظ سے اہم مقام دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات نے محکمہ اطلاعات کے جانب سے بہترین کارکردگی پر ریجنل انفارمیشن آفس اور ایف ایم ریڈیو 98سوات کے افسران اور اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی اور تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے محکمہ اطلاعات کے طرف سے انہیں بھی حسن کارکردگی کے شیلڈز دیئے ۔

Related posts

سوات،عیسائی برادری نے کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا

Ba Khabar Swat

نئے پاکستان بنانے والوں نے صوبے کا بیڑا غرق کر دیا، شہریار امیر زیب

Ba Khabar Swat

سیدو شریف، نوجوانوں کے لیے یک روزہ کانفرنس کل جمعرات کو ہوگی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment